ریاست مخالف سرگرمیوں میں ملوث مذہبی جماعت کے خلاف ایف آئی اے کی منی لانڈرنگ اور قانونی کارروائیاں تیز

19

عسکر انٹرنیشنل رپورٹ

اسلام آباد، 14 اکتوبر 2025:
وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) نے ریاست مخالف احتجاجات اور تشدد آمیز سرگرمیوں میں ملوث ایک مذہبی جماعت کے خلاف قانونی اور مالیاتی کارروائیوں میں شدت پیدا کر دی ہے۔

ایف آئی اے ہیڈکوارٹرز اسلام آباد سے جاری بیان کے مطابق، ایف آئی اے لاہور زون نے تحقیقات کے دوران حاصل شواہد کی بنیاد پر مذہبی جماعت کے اہم عہدیداران اور کارکنان کے اکاؤنٹس اور اثاثہ جات کی چھان بین شروع کر دی ہے۔

ایف آئی اے کی جانب سے متعدد بینک اکاؤنٹس منجمد کر دیے گئے ہیں جو مبینہ طور پر ریاست مخالف اور تشدد آمیز احتجاجات کے لیے فنڈنگ میں استعمال ہو رہے تھے۔
فنڈنگ اور مالی معاونت میں ملوث اہم افراد کے نام اسٹاپ لسٹ میں شامل کرنے کا عمل بھی جاری ہے تاکہ وہ بیرونِ ملک سفر یا مالی لین دین نہ کر سکیں۔

ایف آئی اے کے ترجمان کے مطابق غیر قانونی مالی سرگرمیوں میں ملوث عناصر کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پر سختی سے عمل کیا جا رہا ہے۔ ترجمان نے بتایا کہ مزید تحقیقات جاری ہیں اور دستیاب شواہد کی روشنی میں مزید قانونی اقدامات متوقع ہیں۔

Comments are closed.