ڈپٹی کمشنر کوئٹہ کا تحصیل آفس کا دورہ، عوامی مسائل کے حل پر زور

18

عسکر انٹرنیشنل رپورٹ

کوئٹہ، 14 اکتوبر —
ڈپٹی کمشنر کوئٹہ مہراللہ بادینی نے اسسٹنٹ کمشنر (سٹی) حمزہ انجم کے ہمراہ تحصیل آفس کوئٹہ کا دورہ کیا۔
انہوں نے ریکارڈ روم، پٹواری سیکشن، تحصیلدار آفس، عدالت اور دیگر شعبہ جات کا تفصیلی جائزہ لیا۔

ڈی سی نے موقع پر موجود شہریوں کے مسائل سنے اور متعلقہ افسران کو فوری حل کی ہدایت کی۔ انہوں نے کہا کہ عوامی خدمت میں شفافیت اور کارکردگی میں بہتری لائی جائے۔

Comments are closed.