زیارت میں ڈپٹی کمشنر کی زیرِ صدارت انسداد پولیو مہم کا جائزہ اجلاس
عسکر انٹرنیشنل رپورٹ
زیارت، 14 اکتوبر:
ڈپٹی کمشنر محمد ریاض خان داوڑ کی صدارت میں ڈسٹرکٹ زیارت میں جاری انسداد پولیو مہم کے دوسرے دن کی کارکردگی کا جائزہ اجلاس منعقد ہوا جس میں مانیٹرنگ افسران اور زونل سپروائزرز نے شرکت کی۔
ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ پاکستان میں پولیو وائرس کی موجودگی ملک کی ساکھ کے لیے نقصان دہ ہے۔ پولیو فری پاکستان ہمارا وژن ہے، اگر ایک بچہ بھی قطروں سے رہ گیا تو مہم کامیاب نہیں مانی جائے گی۔
انہوں نے والدین پر زور دیا کہ وہ پانچ سال سے کم عمر بچوں کو پولیو کے قطرے ضرور پلائیں تاکہ انہیں معذوری سے محفوظ رکھا جا سکے۔
Comments are closed.