دوشنبہ انویسٹمنٹ فورم میں گوادر پورٹ کو عالمی سطح پر بھرپور پذیرائی

17

عسکر انٹرنیشنل رپورٹ

گوادر/دوشنبہ، 14 اکتوبر:
چیئرمین گوادر پورٹ اتھارٹی نورالحق بلوچ کی قیادت میں پاکستانی وفد نے تاجکستان کے دارالحکومت دوشنبہ میں منعقدہ دوشنبہ انٹرنیشنل انویسٹمنٹ فورم میں شرکت کی۔ 14 سے 16 اکتوبر تک جاری رہنے والا یہ تین روزہ فورم گوادر پورٹ کے لیے خطے میں تجارت و سرمایہ کاری کے نئے امکانات لایا۔

عالمی سرمایہ کاروں اور کاروباری رہنماؤں نے گوادر کی اسٹریٹجک اہمیت کو تسلیم کرتے ہوئے اسے سی پیک (CPEC) کے تحت ایک کلیدی گیٹ وے قرار دیا۔ شرکاء کو گوادر فری زونز میں سرمایہ کاری کے مواقع، 23 سالہ ٹیکس چھوٹ اور دیگر مراعات سے آگاہ کیا گیا۔

نورالحق بلوچ نے کہا کہ گوادر اب وعدے سے حقیقت بن چکا ہے اور مستقبل قریب میں خطے کا مرکزی لاجسٹک اور تجارتی مرکز بننے کی سمت بڑھ رہا ہے۔ دوشنبہ فورم میں گوادر کو حاصل ہونے والی پذیرائی پاکستان کے علاقائی معاشی انضمام کے وژن کا عملی مظہر ہے۔

Comments are closed.