لورالائی میں این جی اوز کے لیے قواعد کی پاسداری اور شفافیت یقینی بنانے پر زور
عسکر انٹرنیشنل رپورٹ
لورالائی (14 اکتوبر) — ڈائریکٹر جنرل بلوچستان چیریٹیز ریگولیشن اتھارٹی محمد سلیم کھوسہ نے ڈپٹی کمشنر میران بلوچ کے ہمراہ ضلعی این جی اوز کے نمائندوں سے ملاقات کی۔ اجلاس میں ایف اے ٹی ایف (FATF) اہداف، این او سی (NOC) کے حصول، شفافیت، اور رپورٹنگ کے طریقہ کار پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
ڈی جی سلیم کھوسہ نے کہا کہ تمام تنظیموں کے لیے BCRA کی ہدایات پر مکمل عملدرآمد ضروری ہے، جبکہ دوہری ملازمتوں پر مکمل پابندی عائد ہے۔ فیصلہ کیا گیا کہ بھرتیوں میں مقامی امیدواروں کو ترجیح دی جائے تاکہ روزگار کے مواقع بڑھ سکیں۔
Comments are closed.