کمشنر نصیرآباد کا شہید ریلوے ملازم کے گھر تعزیتی دورہ، مالی امداد فراہم
عسکر انٹرنیشنل رپورٹ
نصیرآباد (14 اکتوبر) — وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی ہدایت پر کمشنر نصیرآباد صلاح الدین نورزئی اور ڈپٹی کمشنر منیر احمد کاکڑ نے دہشت گردی کے واقعے میں شہید ہونے والے ریلوے ملازم امداد علی کھوکھر کے اہل خانہ سے ملاقات کی اور تعزیت کا اظہار کیا۔
کمشنر نے شہید کے بچوں کے لیے کپڑے، راشن اور نقد امداد فراہم کی اور کہا کہ بلوچستان حکومت شہداء کے خاندانوں کو کسی صورت تنہا نہیں چھوڑے گی۔ انہوں نے واضح کیا کہ شرپسند عناصر کے خلاف کارروائی جاری رہے گی۔
Comments are closed.