بلوچستان اسمبلی کے اسپیکر کیپٹن (ر) عبدالخالق خان اچکزئی نے افغانستان کی جانب سے پاکستان کے خلاف جارحانہ رویے کی سخت ترین الفاظ میں مذمت

22

بلوچستان اسمبلی کے اسپیکر کیپٹن (ر) عبدالخالق خان اچکزئی نے افغانستان کی جانب سے پاکستان کے خلاف جارحانہ رویے کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ برادر اسلامی ممالک کو تصادم کے بجائے امن اور بات چیت کا راستہ اختیار کرنا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ ہم کسی ملک کے خلاف نہیں ہیں، لیکن پاکستان کے خلاف ہر قسم کی جارحیت ناقابلِ قبول ہے۔ دونوں ممالک کے درمیان مسائل کا حل صرف مذاکرات اور باہمی احترام کے ذریعے ممکن ہے۔
اسپیکر نے کہا کہ افغان وزیرِ خارجہ کو یہ فیصلہ کرنا ہوگا کہ وہ پاکستان کے ساتھ تعلقات مضبوط کرنا چاہتے ہیں یا بھارت کے اثر و رسوخ میں رہنا چاہتے ہیں۔ پاکستان نے ہمیشہ افغانستان کے ساتھ برادرانہ تعلقات کے فروغ کی کوشش کی ہے، تاہم یکطرفہ اشتعال انگیزی خطے کے امن کے لیے خطرہ بن سکتی ہے۔

Comments are closed.