پنجگور میں محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کی ٹیم نے ای ٹی او پنجگور کی نگرانی میں سی پیک روڈ پر ٹیکس نادہندگان اور نان کسٹم پیڈ (این سی پی) گاڑیوں کے خلاف کارروائی

17

پنجگور، 11اکتوبر :پنجگور میں محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کی ٹیم نے ای ٹی او پنجگور کی نگرانی میں سی پیک روڈ پر ٹیکس نادہندگان اور نان کسٹم پیڈ (این سی پی) گاڑیوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے مؤثر کریک ڈاؤن کیا۔محکمہ کے مطابق، کارروائی کے دوران ٹیکس نادہندگان کے خلاف قانونی کارروائیاں عمل میں لائی گئیں جبکہ متعدد نان کسٹم پیڈ گاڑیوں کی پروفائلنگ مکمل کی گئی۔ اس کارروائی کا مقصد صوبے میں ٹیکس نظام کو مؤثر بنانا اور غیر قانونی گاڑیوں کی نقل و حرکت پر قابو پانا ہے۔انہوں نے کہا  کہ محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن عوامی تعاون کے ساتھ ایسے اقدامات جاری رکھے گا تاکہ ٹیکس دہندگان کی حوصلہ افزائی اور قانون شکن عناصر کی حوصلہ شکنی کی جا سکے۔انہوں نے مزید بتایا کہ اس طرح کی کارروائیاں محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کی شفافیت، قانون پر عمل درآمد، اور مالی نظم و ضبط کو مضبوط بنانے کے عزم کی عکاسی کرتی ہیں۔

Comments are closed.