محکمہ ایکسائز، ٹیکسیشن و انسدادِ منشیات فورس (اے این ایف) کی جانب سے آپریشن تحصیل گلستان کے پانچویں روز کارروائیاں جاری رہیں

18

گلستان 12 اکتوبر: محکمہ ایکسائز، ٹیکسیشن و انسدادِ منشیات فورس (اے این ایف) کی جانب سے آپریشن تحصیل گلستان کے پانچویں روز کارروائیاں جاری رہیں، جن کے دوران گلستان کاریز، خرگئی، اغبرگئی اور ملحقہ علاقوں میں مجموعی طور پر 135 ایکڑ پر مشتمل منشیات کی فصل تلف کر دی گئی۔ترجمان کے مطابق، تلف شدہ رقبے میں سے 105 ایکڑ رقبہ فورسز نے موقع پر تباہ کیا جبکہ 30 ایکڑ رقبہ پانی کی کمی کے باعث خود بخود ضائع ہو گیا۔ اس طرح ضلع قلعہ عبداللہ میں مجموعی طور پر منشیات کی کاشت کا تلف شدہ رقبہ 1744 ایکڑ تک پہنچ گیا ہےکارروائیوں کے دوران ایک ایف آئی آر درج کی گئی جس کے بعد آپریشن تحصیل گلستان کے تحت ضلع میں درج مقدمات کی کل تعداد 19 ہو گئی ہےمحکمہ ایکسائز و ٹیکسیشن اور اے این ایف کی یہ مشترکہ کارروائیاں بلوچستان میں منشیات کی غیر قانونی کاشت کے خاتمے کے لیے جاری جامع حکمتِ عملی کا حصہ ہیں۔ اب تک 1744 ایکڑ رقبے پر منشیات کی فصل کی تلفی اس بات کا ثبوت ہے کہ فورسز منشیات کی لعنت کے خاتمے کے لیے پُرعزم، مربوط اور مسلسل کوششیں کر رہی ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ یہ کارروائیاں نہ صرف منشیات کی پیداوار کے نیٹ ورکس کو متاثر کر رہی ہیں بلکہ علاقے میں امن، استحکام اور سماجی ترقی کے لیے مضبوط بنیاد فراہم کر رہی ہیں۔

Comments are closed.