ضلع بارکھان میں بی ایس ڈی آئی منصوبوں کا افتتاح

21

بارکھان، 9 اکتوبر 2025: ڈپٹی کمشنر عبداللہ کھوسہ اور ونگ کمانڈر محمد یونس نے ضلع بارکھان میں بلوچستان اسپیشل ڈویلپمنٹ انیشی ایٹو (بی ایس ڈی آئی) کے تحت متعدد ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح کیا۔ افتتاحی تقریب میں محکمہ ایریگیشن کے افسران اور معزز شہری بڑی تعداد میں شریک ہوئے۔ ان منصوبوں کا مقصد علاقے میں بنیادی سہولیات کی فراہمی، آبپاشی کے نظام کی بہتری، اور عوامی فلاح و بہبود کے اقدامات کو فروغ دینا ہے۔
ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ BSDI اسکیمیں ضلع بارکھان کی ترقی میں سنگِ میل ثابت ہوں گی اور عوام کو دیرپا سہولیات فراہم کریں گی۔ ونگ کمانڈر محمد یونس نے بھی اس بات کا اعادہ کیا کہ ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل میں اعلیٰ معیار، شفافیت اور بروقت کارکردگی کو یقینی بنایا جائے گا تاکہ عوام مکمل طور پر ان منصوبوں کے فوائد سے مستفید ہو سکیں۔

Comments are closed.