تربت میں تجاوزات اور مہنگائی کے خلاف کارروائی
تربت، 9 اکتوبر 2025: ڈپٹی کمشنر کیچ بشیر احمد بڑیچ کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر تربت محمد جان بلوچ کی نگرانی میں پرائس کنٹرول کمیٹی نے شہر میں تجاوزات اور مہنگائی کے خلاف کارروائی کی۔ کارروائی کمیٹی کے انچارج نیاز احمد اور میونسپل کارپوریشن کے نمائندہ حبیب جالب کی قیادت میں پولیس و لیویز فورس کے ہمراہ دکانوں اور تجارتی مراکز کا معائنہ کیا گیا۔ ایک بیکری سے فائر سیلنڈر ضبط کر کے سیل کیا گیا جبکہ سینما چوک پر وزن سے کم روٹی فروخت کرنے پر ایک تندور مالک کو حراست میں لیا گیا۔
اسسٹنٹ کمشنر نے واضح کیا کہ تجاوزات کسی صورت برداشت نہیں کی جائیں گی اور خلاف ورزی پر قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ کمیٹی کی جانب سے روزانہ چیکنگ جاری رہے گی تاکہ شہریوں کو اشیائے خورد و نوش مناسب نرخوں پر دستیاب ہوں اور مہنگائی پر قابو پایا جا سکے
Comments are closed.