تربت میں انسداد پولیو کی قومی مہم 13 تا 17 اکتوبر
تربت، 9 اکتوبر 2025: ضلع بھر میں 13 تا 17 اکتوبر 2025 تک انسداد پولیو مہم جاری رہے گی، جس میں پیدائش سے پانچ سال تک کے بچوں کو پولیو کے قطرے اور وٹامن اے فراہم کیے جائیں گے۔
ڈسٹرکٹ پولیو فوکل پرسن ظریف علیان رند نے کہا کہ والدین، اساتذہ اور کمیونٹی رہنماؤں کی ذمہ داری ہے کہ مہم میں تعاون کریں تاکہ کوئی بچہ محروم نہ رہے۔ انہوں نے کہا کہ چند قطرے بچوں کو عمر بھر کی معذوری سے بچا سکتے ہیں اور صحت مند نسل ہی ترقی یافتہ پاکستان کی ضمانت ہے۔
Comments are closed.