کوئٹہ میں گاڑیوں کے اسمارٹ کارڈز کے اجرا کا سلسلہ جاری
کوئٹہ، 9 اکتوبر 2025: محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن بلوچستان کی جانب سے گاڑیوں کے اسمارٹ کارڈز کے اجرا کا عمل جاری ہے۔ سینئر ای ٹی او-1 نے کہا کہ اسمارٹ کارڈز سے گاڑیوں کی ملکیت میں شفافیت اور جدیدیت آئے گی اور شہریوں کو سہولت فراہم ہوگی۔
انہوں نے کہا کہ اسمارٹ کارڈ کے ذریعے گاڑی کا تمام ریکارڈ کمپیوٹرائزڈ ہو گیا ہے، جس سے جعلسازی کے امکانات کم ہو جائیں گے اور عوام کو بہتر اور تیز ترین خدمات فراہم ہوں گی۔
Comments are closed.