لورالائی میں امتحانی نظام کی بہتری کے لیے اہم اجلاس
لورالائی، 9 اکتوبر 2025: کمشنر لورالائی ڈویژن ولی محمد خان بڑیچ نے ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر بہادر شاہ ناصر سے ملاقات کی، جس میں مڈل اسٹینڈرڈ امتحانات میں شفافیت اور نظم و ضبط کو یقینی بنانے کے اقدامات پر غور کیا گیا۔
ملاقات میں نقل کے خاتمے، موثر نگرانی اور علیحدہ ہالز کے قیام پر اتفاق کیا گیا تاکہ طلبہ کے لیے بہترین تعلیمی ماحول فراہم کیا جا سکے۔ کمشنر نے کہا کہ تعلیم معاشرے کی سمت بدل سکتی ہے اور ضلع میں تعلیمی معیار کی بہتری کے لیے ہر ممکن کوششیں کی جا رہی ہیں۔
Comments are closed.