گوادر پورٹ اتھارٹی کا ڈسیلیشن پلانٹ، پانی کے بحران میں عوام کے لیے نعمت
گوادر، 9 اکتوبر 2025: چیئرمین میونسپل کمیٹی ماجد جوہر نے کہا کہ گوادر پورٹ اتھارٹی کا واٹر ڈسیلیشن پلانٹ شہر کے موجودہ پانی بحران میں عوام کے لیے کسی نعمت سے کم نہیں۔
انہوں نے چیئرمین GPA نور الحق بلوچ اور چینی حکام کے تعاون کو سراہا، جس سے شہریوں کو ایک مشکل گھڑی میں پینے کا پانی میسر ہوا۔ انہوں نے کہا کہ شہر کے دیگر حصے ابھی بھی شدید بحران سے دوچار ہیں، جس کے لیے مزید ڈسیلیشن پلانٹس کی ضرورت ہے تاکہ مستقل بنیادوں پر پانی کی فراہمی یقینی بنائی جا سکے۔
Comments are closed.