بلوچستان گرینڈ ٹورزم فیسٹیول، ثقافت اور سیاحت کو اجاگر کرنے کا مقصد

15

اسلام آباد، 9 اکتوبر 2025: بلوچستان حکومت کی جانب سے پہلی مرتبہ اسلام آباد میں “بلوچستان گرینڈ ٹورزم فیسٹیول” 10 تا 12 اکتوبر تک منعقد کیا جا رہا ہے۔ فیسٹیول کا مقصد بلوچستان کے اصلی، مثبت اور روشن چہرے کو قومی و بین الاقوامی سطح پر اجاگر کرنا ہے۔

ڈائریکٹر ثقافت بلوچستان ڈاکٹر داود خان ترین نے بتایا کہ فیسٹیول میں صوبے کی ثقافت، موسیقی، فوک ڈانس، دستکاریوں اور روایتی پکوانوں کی جھلک پیش کی جائے گی۔ وزیر اعلیٰ میر سرفراز بگٹی فیسٹیول کا افتتاح کریں گے جبکہ تمام اہم شخصیات اور طلبہ شرکت کریں گے۔ فیسٹیول کے دوران فوٹو ایگزیبیشن، علاقائی موسیقی کی محفلیں اور ہینڈی کرافٹس شو کا انعقاد ہوگا، جو بلوچستان کے ثقافتی تنوع اور پرامن تشخص کو اجاگر کرے گا۔

Comments are closed.