انسدادِ بدعنوانی کے عالمی دن کی مناسبت سے گوادر میں تقریری مقابلہ
گوادر، 7 اکتوبر:
انسدادِ بدعنوانی کے عالمی دن کے موقع پر گورنمنٹ بوائز ڈگری کالج گوادر میں ایک شاندار تقریری مقابلے کا انعقاد کیا گیا۔
تقریب کے مہمانِ خصوصی رکن صوبائی اسمبلی مولانا ہدایت الرحمان بلوچ تھے جبکہ صدارت کالج کے پرنسپل نصیر احمد نے کی۔
تقریب میں ڈی ایم او مکران ڈویژن برکت اسماعیل، پرنسپل گرلز ڈگری کالج محترمہ سبین بلوچ اور مختلف کالجز کے اساتذہ و طلبہ نے شرکت کی۔
گوادر، جیونی، پسنی اور پشکان کے طلبہ و طالبات نے بدعنوانی کے خلاف پراثر تقاریر پیش کر کے شرکاء سے خوب داد حاصل کی۔
انگلش تقریری مقابلے میں مروا عبدالمجید اور نزار اکبر نے پہلی پوزیشن حاصل کی جبکہ اردو مقابلے میں فاطمہ شیخ اور جان محمد نمایاں رہے۔
مہمانِ خصوصی نے کامیاب طلبہ و طالبات کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ اس نوعیت کے علمی و فکری مقابلے نوجوان نسل میں دیانت داری، سماجی شعور اور مثبت سوچ کو فروغ دیتے ہیں۔
اختتامی تقریب میں کامیاب طلبہ و طالبات میں انعامات اور اسناد تقسیم کی گئیں۔
Comments are closed.