ڈسٹرکٹ سپورٹ منیجر پی پی ایچ آئی گوادر کا مختلف بنیادی مراکز صحت کا دورہ
گوادر، 7 اکتوبر:
ڈسٹرکٹ سپورٹ منیجر پی پی ایچ آئی ڈاکٹر مرشد دشتی نے مختلف بنیادی مراکز صحت کا دورہ کیا جن میں بی ایچ یو مونڈی، بی ایچ یو نگور شریف اور بی ایچ یو چب کلمتی شامل تھے۔
دورے کے دوران ڈاکٹر مرشد دشتی نے مراکز میں دستیاب ادویات، آؤٹ پیشنٹ ڈیپارٹمنٹ (او پی ڈی) کے ریکارڈز، اسٹاف کی حاضری، ای پی آئی (ویکسینیشن) سائٹس، ایم این سی ایچ مراکز اور دیگر انتظامی امور کا تفصیلی جائزہ لیا۔
انہوں نے عملے کو ہدایت دی کہ مریضوں کو بروقت اور معیاری طبی سہولیات فراہم کی جائیں اور تمام ریکارڈز کی باقاعدہ تکمیل یقینی بنائی جائے۔
ڈاکٹر مرشد دشتی نے بی ایچ یوز میں موجود سہولیات پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے طبی عملے کی کارکردگی میں مزید بہتری کے لیے اقدامات جاری رکھنے پر زور دیا۔
Comments are closed.