نصیرآباد میں ڈی سی سی اجلاس، امن و امان اور ترقیاتی منصوبوں کی نگرانی

18

نصیرآباد، 7 اکتوبر: ڈپٹی کمشنر نصیرآباد منیر احمد خان کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا، جس میں لیفٹیننٹ کرنل رضوان طیب سمیت تمام محکموں کے سربراہان نے شرکت کی۔ اجلاس میں ضلع میں امن و امان، موٹر سائیکل چھیننے کی وارداتوں، سٹیزن کمیٹیوں کی کارکردگی، تعلیم اور صحت کے مسائل، انسداد اسمگلنگ اور تجاوزات کے آپریشن زیر بحث آئے۔

ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ عوامی مفاد پر سمجھوتہ ہرگز قبول نہیں، ترقیاتی منصوبوں کی شفاف اور بروقت تکمیل حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ تمام دفاتر میں سی سی ٹی وی کیمروں کی تنصیب کو یقینی بنایا جائے گا۔

Comments are closed.