دکی میں انسدادِ منشیات سیمینار اور ریلی

19

دکی، 7 اکتوبر: ڈپٹی کمشنر دکی محمد نعیم خان کی ہدایت پر گورنمنٹ بوائز ڈگری کالج میں انسدادِ منشیات کے حوالے سے آگاہی سیمینار اور ریلی منعقد کی گئی۔ تقریب میں کالج کے پروفیسرز، طلباء، اور سول سوسائٹی کے نمائندگان نے بھرپور شرکت کی۔

مقررین نے نوجوانوں کو منشیات کی لعنت سے بچانے پر زور دیا اور تعلیم، کھیل اور مثبت سرگرمیوں پر توجہ مرکوز کرنے کی تلقین کی۔ اختتام پر کالج سے شروع ہونے والی ریلی مختلف راستوں سے گزری اور کالج پر اختتام پذیر ہوئی۔ ضلعی انتظامیہ نے کہا کہ منشیات کے خاتمے کے لیے آگاہی مہم آئندہ بھی جاری رہے گی۔

Comments are closed.