لورالائی ڈویژن میں اسپورٹس فیسٹیول فٹبال ٹورنامنٹ کا شاندار فائنل
لورالائی، 7 اکتوبر: محکمہ کھیل کی جانب سے منعقدہ اسپورٹس فیسٹیول فٹبال ٹورنامنٹ کے فائنل میچ میں لورالائی اور موسی خیل کی ٹیمیں مد مقابل آئیں۔ دونوں ٹیموں نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا اور گولوں کے لیے بھرپور کوشش کی، جس کے بعد میچ پنلٹی ککس کے ذریعے لورالائی ٹیم نے ایک گول کے فرق سے جیت لیا۔
فائنل میچ کو دیکھنے کے لیے فٹبال گراؤنڈ شائقین سے بھرا ہوا تھا۔ مہمان خصوصی ڈپٹی کمشنر لورالائی میران بلوچ تھے، جبکہ اسٹنٹ کمشنر ندیم اکرم بلوچ، سابق ڈپٹی ڈائریکٹر سپورٹس سید ظفر اللہ شاہ، ڈپٹی ڈائریکٹر سپورٹس نصیب اللہ کاکڑ، اسسٹنٹ ڈائریکٹر سپورٹس محب اللہ کاکڑ، اور دیگر اہلکار بھی موجود تھے۔
ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ کھیل صحت مند معاشرے کے فروغ اور نوجوانوں میں نظم و ضبط، ٹیم ورک اور برداشت پیدا کرنے کے لیے ناگزیر ہیں۔ انہوں نے وعدہ کیا کہ نوجوان کھلاڑیوں کو ہر فورم پر سپورٹ کیا جائے گا۔ اختتام پر میڈلز، ٹرافیاں اور انعامات تقسیم کیے گئے اور شاندار آتشبازی اور میوزک پروگرام کے ذریعے عوام کو تفریح فراہم کی گئی۔
Comments are closed.