کمشنر نصیرآباد منیر احمد خان کاکڑ کی نگرانی میں بھرتی کا عمل تیزی سے جاری ہے۔

20

*06اکتوبر*

نصیرآباد۔۔۔ حکومت بلوچستان کے وژن کے مطابق محکمہ صحت کی خالی آسامیوں کو پر کرنے کے لیے ضلع نصیرآباد میں ہیلتھ کمیٹی کے چیئرمین و ڈپٹی کمشنر نصیرآباد منیر احمد خان کاکڑ کی نگرانی میں بھرتی کا عمل تیزی سے جاری ہے۔ ہیلتھ کمیٹی کے چیئرمین و ڈپٹی کمشنر نصیرآباد منیر احمد خان کاکڑ، دیگر ممبران ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر عبدالمنان لاکٹی، ایم ایس ڈاکٹر حبیب پندرانی، پی پی ایچ آئی کے ڈی ایس ایم فیصل اقبال کھوسہ اور ڈرگ انسپکٹر ڈاکٹر اعجاز علی نے ویکسینیٹرز، لیڈی ہیلتھ ورکرز، نرسنگ، اردلی، ڈرائیور اور فیمیل سوئپر کی آسامیوں کے لیے امیدواروں کے کاغذات کی جانچ پڑتال کی۔ اس موقع پر ہیلتھ کمیٹی کے چیئرمین و ڈپٹی کمشنر منیر احمد خان کاکڑ نے کہا کہ وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی اور چیف سیکرٹری بلوچستان شکیل قادر خان کے احکامات کی روشنی میں محکمہ صحت میں مختلف آسامیوں کو پر کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان حکومت کی میرٹ پالیسی پر مکمل عملدرآمد کو یقینی بنایا جا رہا ہے تاکہ کسی کے ساتھ ناانصافی نہ ہو اور حقیقی حقداروں کو روزگار کے مواقع فراہم کیے جائیں۔ ڈپٹی کمشنر نصیرآباد نے مزید کہا کہ بھرتیوں کا عمل شفاف انداز میں جاری ہے، تمام امیدواروں کے دستاویزات کی باریک بینی سے جانچ کی جا رہی ہے تاکہ متعلقہ یونین کونسلز میں ہی مقامی افراد کو تعینات کیا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت بلوچستان عوام کو بنیادی طبی سہولیات ان کے دروازے پر پہنچانے کے لیے پر عزم ہے اور اس مقصد کے حصول کے لیے محکمہ صحت کو مزید فعال اور مستحکم بنایا جا رہا ہے۔

Comments are closed.