سکرنڈ میں سماجی تنظیموں کی کارکردگی کا جائزہ، طلبہ یونیورسٹی گیٹ پر احتجاج
سکرنڈ، 6 اکتوبر 2025:
صوبائی محتسبِ اعلیٰ سندھ کی خصوصی ہدایات پر ریجنل ڈائریکٹر محتسبِ اعلیٰ شہید بینظیرآباد، خان محمد زرداری کی زیر صدارت ضلع میں کام کرنے والی سماجی تنظیموں کی کارکردگی کا جائزہ لینے کے لیے سوشل ویلفیئر آفس میں کھلی کچہری منعقد کی گئی۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ریجنل ڈائریکٹر خان محمد زرداری نے کہا کہ سماجی تنظیموں کا بنیادی مقصد عوام کی خدمت ہے اور انہیں بلا کسی لالچ کے عوامی فلاح کے منصوبوں پر کام کرنا چاہیے۔
انہوں نے سماجی تنظیموں کو ہدایت کی کہ وہ تعلیم، صحت، پینے کے صاف پانی، زراعت اور دیگر اہم شعبوں میں جاری منصوبوں پر خصوصی توجہ دیں اور پسماندہ علاقوں کو ترجیحی بنیادوں پر شامل کریں۔ ریجنل ڈائریکٹر نے مزید کہا کہ تمام سماجی تنظیمیں اپنی رپورٹس سوشل ویلفیئر ڈپارٹمنٹ کے ذریعے محتسبِ اعلیٰ سندھ کے دفتر کو بھیجیں، اور وہ خود بھی مختلف منصوبوں کا دورہ کر کے کارکردگی کا جائزہ لیں گے۔
اجلاس میں سافکو، تھری ڈیپ رورل ڈویلپمنٹ پروگرام، سیوا، نئی زندگی، سچل، سی ڈی ایف، این اے سی، ولیج ویلفیئر، گاؤں سینگار، این ڈی ایف، ہیلپنگ ہینڈ، سامی، ہاری ویلفیئر سمیت دیگر سماجی تنظیموں کے نمائندے شریک ہوئے اور اپنے منصوبوں اور سرگرمیوں کی تفصیلی بریفنگ دی۔ اس کے علاوہ، ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر شہید بینظیرآباد غلام محمد سہتو، ایڈیشنل ڈائریکٹر مرتضیٰ گوہر سالحاڻي، ڈپٹی ڈائریکٹر منظور احمد ملاح، چائلڈ پروٹیکشن آفیسر ذوالفقار رند بھی اجلاس میں موجود تھے۔
Comments are closed.