طلبہ احتجاج: شہید بینظیر بھٹو ویٹرنری یونیورسٹی اینڈ اینیمل سائنسز
اسی دن، شہید بینظیر بھٹو ویٹرنری یونیورسٹی اینڈ اینیمل سائنسز سکرنڈ کے طلبہ نے یونیورسٹی گیٹ کے سامنے دھرنا دے کر احتجاج کیا۔ طلبہ رہنماؤں علی رضا چانڈیو، نادر چانڈیو، شفیق جمالي اور دانش لغاری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ یونیورسٹی میں بنیادی سہولیات کی شدید کمی ہے، حتیٰ کہ پینے کا صاف پانی دستیاب نہیں۔
انہوں نے کہا کہ یونیورسٹی کے لیے چلنے والی متعدد پوائنٹ بسیں بند کر دی گئی ہیں، جس کی وجہ سے طلبہ کو یونیورسٹی پہنچنے میں شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ طلبہ نے مطالبہ کیا کہ وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ، پیپلز پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور محترمہ فریال تالپور فوری نوٹس لیں اور مسائل حل کیے جائیں، بصورت دیگر احتجاج کا دائرہ وسیع کیا جائے گا۔
احتجاج کے دوران یونیورسٹی کے رجسٹرار محمد خان بھنگوار طلبہ کے پاس پہنچے اور ان سے مذاکرات کر کے یقین دہانی کرائی کہ ان کے جائز مسائل جلد حل کیے جائیں گے، جس کے بعد طلبہ نے احتجاج ختم کر دیا۔
Comments are closed.