درہ آدم خیل میں پولیس چوکی پر حملہ — گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی کی شدید مذمت

25

پشاور .
گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے درہ آدم خیل میں پولیس چوکی پر شرپسندوں کے حملے کی شدید مذمت کی ہے۔

گورنر نے حملے میں شہید ہونے والے پولیس اہلکار کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ پولیس کے جوانوں کی قربانیاں قوم کے لیے فخر کا باعث ہیں اور یہ قربانیاں ہرگز رائیگاں نہیں جائیں گی۔

انہوں نے زخمی پولیس اہلکاروں کی جلد صحت یابی کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا اور کہا کہ حکومتِ خیبر پختونخوا شہداء کے خاندانوں کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتی ہے۔

گورنر نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پولیس اور سیکیورٹی فورسز کی بہادری اور قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔
انہوں نے مزید کہا کہ ریاست اپنے شہداء کے لواحقین کے دکھ میں برابر کی شریک ہے اور ان کے لیے ہر ممکن تعاون فراہم کیا جائے گا۔

Comments are closed.