سریاب میں ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ — حاجی علی مدد جتک کا دورہ

23

کوئٹہ (پریس ریلیز)
پاکستان پیپلز پارٹی کے رکن صوبائی اسمبلی حاجی علی مدد جتک نے اپنے حلقہ انتخاب سریاب کا دورہ کیا اور جاری ترقیاتی منصوبوں کا معائنہ کیا۔
انہوں نے بینظیر بھٹو ڈیجیٹل لائبریری اور گاہی خان چوک پل کے منصوبوں پر اطمینان کا اظہار کیا اور ہدایت کی کہ تمام کام معیار کے مطابق مقررہ وقت پر مکمل کیے جائیں۔
انہوں نے کہا کہ عوامی خدمت ان کا مشن ہے اور سریاب میں ترقی کے سفر کو مزید تیز کیا جائے گا۔

Comments are closed.