القسام بریگیڈز کی اسرائیلی فوج پر تازہ کارروائیاں
غزہ (خصوصی رپورٹ ): اسلامی تحریک مزاحمت حماس کے عسکری ونگ شہید عزالدین القسام بریگیڈز نے تل الہوا میں اسرائیلی فوج پر کی جانے والی تازہ کارروائیوں کی تفصیلات جاری کی ہیں۔ مناظر میں القسام کے مجاہدین دشمن کی ایک فوجی گاڑی کے قریب گھات لگاتے دکھائی دیتے ہیں اور نہایت قریب سے حملہ کرتے ہیں۔ حملے کے بعد گاڑی شعلوں میں جل گئی اور فوجی اہلکار بھاگ نکلے۔
القسام کے بیان کے مطابق، مجاہدین نے اسرائیلی بلڈوزر کو الیاسین 105 راکٹ سے نشانہ بنایا جبکہ تل الہوا محلے میں مارٹر گولے بھی داغے گئے۔ یہ کارروائیاں عصا موسی آپریشن کا حصہ ہیں، جو اسرائیل کی “عربات جدعون 2” مہم کے جواب میں کی گئی۔
حماس نے عالمی برادری اور عرب و اسلامی ممالک سے مطالبہ کیا کہ وہ غزہ کے مظلوم عوام کے تحفظ کے لیے فوری اقدامات کریں، انسانی امداد بحال کریں، اور اسرائیل پر دباؤ ڈالیں۔
Comments are closed.