حماس کے سینئر رہنما خلیل الحیہ منظر عام پر آئے
دوحہ (خصوصی رپورٹ ): حماس کے سینئر رہنما اور جنگ بندی مذاکراتی ٹیم کے سربراہ خلیل الحیہ نے انٹرویو میں بتایا کہ اسرائیل نے قطر کے دارالحکومت دوحہ میں قاتلانہ حملہ کیا، جس میں ان کے بیٹے اور چیف آف اسٹاف شہید ہوئے، تاہم الحیہ خود محفوظ رہے۔
الحیہ نے اپنے شہدا کی نماز جنازہ بھی پڑھائی اور عالمی برادری سے اپیل کی کہ وہ فلسطینی عوام کے لیے یکجہتی اور انسانی امداد کی مہمات تیز کریں۔
Comments are closed.