گورنر بلوچستان کی پرسنل سیکرٹری کے عزیز کی وفات پر تعزیت اور فاتحہ خوانی

18

خصوصی رپورٹ
کوئٹہ، 5 اکتوبر :
گورنر بلوچستان جعفر خان مندوخیل نے اپنے پرسنل سیکرٹری محمد ایوب قریشی کے چچازاد بھائی محمد خرم کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے تعزیت اور فاتحہ خوانی کی۔

مرحوم محمد خرم حاجی ندیم اور حاجی وسیم کے چھوٹے بھائی جبکہ بلال قریشی کے چچا تھے۔

گورنر بلوچستان نے سوگوار خاندان سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور لواحقین کو صبرِ جمیل دے۔

واضح رہے کہ مرحوم کے ایصالِ ثواب کے لیے فاتحہ خوانی آج بروز اتوار کوئٹہ کینٹ کی ربڑ مارکیٹ مسجد میں جاری ہے۔

Comments are closed.