عالمی یومِ اساتذہ پر وزیرِ اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کا پیغام

20

خصوصی رپورٹ

کوئٹہ، 5 اکتوبر :

وزیرِ اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے عالمی یومِ اساتذہ کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ اساتذہ ہمارے بچوں کے روشن مستقبل کے معمار ہیں، ان کی خدمات اور قربانیاں ناقابلِ فراموش ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بلوچستان حکومت نے تعلیم کے شعبے میں حقیقی اصلاحات متعارف کرائی ہیں، جن میں سولہ ہزار اساتذہ کی میرٹ پر بھرتی ایک تاریخی سنگِ میل ہے۔

وزیرِ اعلیٰ نے کہا کہ بھرتی کے عمل میں 99.9 فیصد میرٹ کو یقینی بنایا گیا اور اہل و باصلاحیت افراد کو موقع فراہم کیا گیا۔ حکومت صوبے کے ہر بچے کو معیاری تعلیم کی فراہمی کے لیے پرعزم ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اساتذہ کا احترام اور ان کی فلاح و بہبود حکومتِ بلوچستان کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایک باوقار اور بااختیار استاد ہی مہذب اور ترقی یافتہ معاشرے کی بنیاد رکھ سکتا ہے۔

وزیرِ اعلیٰ نے مزید کہا کہ اساتذہ کی محنت، لگن اور کردار کا اعتراف ہمارا اخلاقی و قومی فریضہ ہے۔

Comments are closed.