بلوچستان میں آج موسم گرم و خشک، ساحلی علاقوں میں ہلکی بارش کا امکان
کوئٹہ (4 اکتوبر — محکمہ موسمیات بلوچستان کے مطابق آج صوبے کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہے گا، تاہم لسبیلہ، حب، آواران، گوادر، ژوب، موسیٰ خیل، ڈیرہ بگٹی، کوہلو اور بارکھان میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔ شام یا رات کے اوقات میں حب، آواران، پسنی اور اورماڑہ کے گردونواح میں ہلکی بارش یا گرج چمک کے ساتھ تیز ہواؤں کی پیشگوئی کی گئی ہے۔
محکمہ کے مطابق سمندری طوفان “شکتی” سے بلوچستان کو کوئی بڑا خطرہ لاحق نہیں۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران سب سے زیادہ درجہ حرارت تربت میں 41.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
Comments are closed.