ضلعی انتظامیہ نصیرآباد کی اشیائے خوردونوش کی قیمتوں پر سخت نگرانی، ناجائز منافع خوروں کے خلاف کارروائیاں
نصیرآباد ، 4 اکتوبر— حکومتِ بلوچستان کے احکامات پر عملدرآمد اور مفادِ عامہ کے پیش نظر نصیرآباد کی ضلعی انتظامیہ روزانہ کی بنیاد پر اشیائے ضروریہ کی قیمتوں پر قابو پانے کے لیے متحرک ہے۔
وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز خان بگٹی اور چیف سیکرٹری بلوچستان شکیل قادر خان کی خصوصی ہدایات کے تحت، ڈپٹی کمشنر نصیرآباد منیر احمد خان کاکڑ کے احکامات پر اسسٹنٹ کمشنر ڈیرہ مراد جمالی بہادر خان کھوسہ نے مختلف بازاروں، سبزی و فروٹ منڈیوں اور گوشت فروش دکانوں کا اچانک دورہ کیا۔
دورے کے دوران اشیائے خوردونوش کی قیمتوں کا تفصیلی جائزہ لیا گیا اور سرکاری نرخ ناموں سے تجاوز کرنے والے دکانداروں پر جرمانے عائد کیے گئے۔
اسسٹنٹ کمشنر نے تاجروں کو سختی سے ہدایت کی کہ وہ عوام کو مقررہ نرخوں سے زائد قیمتوں پر اشیاء فروخت کرنے کے عمل سے باز آئیں، بصورتِ دیگر سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
بہادر خان کھوسہ نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے پوری طرح سرگرم ہے، ناجائز منافع خوری اور ذخیرہ اندوزی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔
انہوں نے مزید ہدایت کی کہ تمام دکاندار اشیائے خوردونوش کو کھلا رکھنے سے گریز کریں اور انہیں ڈھانپ کر رکھیں تاکہ حفظانِ صحت کے اصولوں پر مکمل عمل درآمد یقینی بنایا جا سکے۔ صفائی کے معیار کی خلاف ورزی پر بھاری جرمانے عائد کیے جائیں گے۔
اسسٹنٹ کمشنر نے واضح کیا کہ ضلعی انتظامیہ روزانہ کی بنیاد پر قیمتوں کا جائزہ لیتی رہے گی تاکہ عوام کو اشیائے ضروریہ ان کی استطاعت کے مطابق دستیاب رہیں اور مصنوعی مہنگائی پیدا کرنے والے عناصر کے خلاف بلا امتیاز کارروائی جاری رکھی جا سکے۔
ڈی، 4 اکتوبر) — حکومتِ بلوچستان کے احکامات پر عملدرآمد اور مفادِ عامہ کے پیش نظر نصیرآباد کی ضلعی انتظامیہ روزانہ کی بنیاد پر اشیائے ضروریہ کی قیمتوں پر قابو پانے کے لیے متحرک ہے۔
وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز خان بگٹی اور چیف سیکرٹری بلوچستان شکیل قادر خان کی خصوصی ہدایات کے تحت، ڈپٹی کمشنر نصیرآباد منیر احمد خان کاکڑ کے احکامات پر اسسٹنٹ کمشنر ڈیرہ مراد جمالی بہادر خان کھوسہ نے مختلف بازاروں، سبزی و فروٹ منڈیوں اور گوشت فروش دکانوں کا اچانک دورہ کیا۔
دورے کے دوران اشیائے خوردونوش کی قیمتوں کا تفصیلی جائزہ لیا گیا اور سرکاری نرخ ناموں سے تجاوز کرنے والے دکانداروں پر جرمانے عائد کیے گئے۔
اسسٹنٹ کمشنر نے تاجروں کو سختی سے ہدایت کی کہ وہ عوام کو مقررہ نرخوں سے زائد قیمتوں پر اشیاء فروخت کرنے کے عمل سے باز آئیں، بصورتِ دیگر سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
بہادر خان کھوسہ نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے پوری طرح سرگرم ہے، ناجائز منافع خوری اور ذخیرہ اندوزی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔
انہوں نے مزید ہدایت کی کہ تمام دکاندار اشیائے خوردونوش کو کھلا رکھنے سے گریز کریں اور انہیں ڈھانپ کر رکھیں تاکہ حفظانِ صحت کے اصولوں پر مکمل عمل درآمد یقینی بنایا جا سکے۔ صفائی کے معیار کی خلاف ورزی پر بھاری جرمانے عائد کیے جائیں گے۔
اسسٹنٹ کمشنر نے واضح کیا کہ ضلعی انتظامیہ روزانہ کی بنیاد پر قیمتوں کا جائزہ لیتی رہے گی تاکہ عوام کو اشیائے ضروریہ ان کی استطاعت کے مطابق دستیاب رہیں اور مصنوعی مہنگائی پیدا کرنے والے عناصر کے خلاف بلا امتیاز کارروائی جاری رکھی جا سکے۔
Comments are closed.