تربت یونیورسٹی کے طالب علم شاہ میر کی کیچ کلچرل فیسٹیول میں پہلی پوزیشن

17

تربت، 4 اکتوبر 2025 – یونیورسٹی آف تربت (UoT) کے شعبہ تعلیم کے طالب علم شاہ میر نے کیچ کلچرل فیسٹیول 2025 کے میوزیکل مقابلے میں پہلی پوزیشن حاصل کر کے ادارے کا نام روشن کیا۔ یہ فیسٹیول یکم سے 3 اکتوبر تک تربت میں منعقد ہوا۔

شاہ میر کی بہترین کارکردگی نے نہ صرف ججز بلکہ حاضرین کو بھی متاثر کیا۔ یونیورسٹی آف تربت کے طلبہ، اساتذہ اور انتظامیہ نے انہیں دل کی گہرائیوں سے مبارکباد دی اور اس کامیابی کو ادارے کے لیے باعث فخر قرار دیا۔

اس موقع پر ڈائریکٹوریٹ آف اسٹوڈنٹ افیئرز اور یونیورسٹی کے میوزک اینڈ ڈرامیٹک سوسائٹی کے فوکل پرسن ڈاکٹر سالم سید کی خدمات کو بھی سراہا گیا، جنہوں نے طلبہ کو اپنی صلاحیتیں اجاگر کرنے کے مواقع فراہم کیے۔

شاہ میر کی تیاری کے لیے یونیورسٹی نے 19 ستمبر 2025 کو ایک میوزیکل آڈیشن پروگرام کا انعقاد کیا تھا، جس میں طلبہ نے بھرپور حصہ لے کر اپنی تخلیقی صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا۔

یہ کامیابی نہ صرف شاہ میر کے لیے باعث فخر ہے بلکہ یونیورسٹی آف تربت کی بھی پہچان بن گئی، جو وائس چانسلر کی رہنمائی میں طلبہ کی تعلیمی اور ہم نصابی سرگرمیوں میں بہترین کارکردگی کو فروغ دینے کے لیے کوشاں ہے۔

Comments are closed.