کشمیر جوائنٹ کمیٹی کے ساتھ کامیاب مذاکرات، ہڑتال ختم

17

اسلام آباد: الحمدللہ! کشمیر جوائنٹ کمیٹی کے ساتھ مذاکرات کامیاب ہوئے اور معاہدے پر دستخط کے بعد

ہڑتال ختم کر دی گئی۔

وفاقی وزیر امور کشمیر، گلگت بلتستان و سیفران انجینئر امیر مقام نے کہا کہ اللہ کا شکر ہے کہ دونوں فریقین نے مثبت کردار ادا کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ دشمن خصوصاً بھارت کی یہ خواہش کبھی پوری نہیں ہوگی کہ کشمیر میں خونریزی ہو۔

ان کا کہنا تھا کہ آج کا کامیاب نتیجہ اس بات کا ثبوت ہے کہ اتحاد، تحمل اور بات چیت کے ذریعے ہر مسئلہ حل کیا جا سکتا ہے۔

Comments are closed.