ہنزہ: نیوٹریشن اور ای سی ڈی پر تربیتی ورکشاپ، بچوں کی صحت و نشونما پر زور

18

ہنزہ (اسپیشل رپورٹ) محکمہ منصوبہ بندی و ترقی گلگت بلتستان کے زیر اہتمام اور یونیسیف پاکستان کے تعاون سے ہنزہ حیدرآباد میں نیوٹریشن اور ایلی چائلڈ ڈویلپمنٹ (ECD) پر ایک روزہ تربیتی ورکشاپ منعقد ہوئی۔ اس کی صدارت سیکریٹری پی اینڈ ڈی کاشف محمد علی ہاشمی نے کی، جس میں مختلف لائن ڈیپارٹمنٹس کے سربراہان نے شرکت کی۔

ورکشاپ کا مقصد اداروں کے درمیان تعاون کو فروغ دینا، دستیاب وسائل کی مؤثر تقسیم اور نیوٹریشن و ECD کے فروغ کو ترجیحی بنیادوں پر آگے بڑھانا تھا۔
سیکریٹری کاشف ہاشمی نے SUN یونٹ کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے ہدایت دی کہ تمام محکمے اپنے نئے منصوبوں (PC-1) میں نیوٹریشن مارکرز شامل کریں تاکہ بچوں کی صحت اور ذہنی نشونما پر مؤثر انداز میں توجہ دی جا سکے۔

اس موقع پر SUN کے فوکل پرسن محمود الحسن اور کنسلٹنٹ ڈاکٹر نادر شاہ نے اداروں کی کارکردگی کو سراہا اور گزشتہ چھ ماہ کی کارکردگی، دستیاب وسائل اور درپیش چیلنجز پر تفصیلی بریفنگ دی۔

Comments are closed.