گلگت: آئی ٹی بورڈ کا دوسرا اجلاس، ڈیجیٹل گورننس کے فروغ کے لیے اہم فیصلے

15

گلگت (اسٹاف رپورٹر) گلگت بلتستان انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کا دوسرا اجلاس وزیر آئی ٹی ثریا زمان کی زیر صدارت منعقد ہوا۔ اجلاس میں رکن اسمبلی جمیل احمد، سید سہیل عباس، سیکریٹری آئی ٹی ریاض احمد، پروفیسر محفوظ اللہ ڈار، نادیہ اقبال اور وسیم صمد سمیت دیگر اراکین نے شرکت کی۔

اجلاس میں ادارے کے خدوخال اور پالیسی امور پر تفصیلی غور کیا گیا اور بورڈ کی توسیع کی منظوری دی گئی۔ اجلاس کے دوران کیے گئے فیصلوں کو گلگت بلتستان میں موثر ڈیجیٹل گورننس کے قیام اور جدید ٹیکنالوجی کے فروغ کی جانب اہم پیش رفت قرار دیا گیا۔

Comments are closed.