خضدار کی تجارتی صلاحیت اجاگر، ڈپٹی کمشنر اور تاجروں میں اہم ملاقات
خضدار، 03 اکتوبر 2025:
خضدار کی معاشی و تجارتی ترقی کے حوالے سے ڈپٹی کمشنر یاسر اقبال دشتی اور تاجروں کے درمیان اہم ملاقات ہوئی۔ معروف کاروباری شخصیت حاجی غلام حسین کرد اور انجمن تاجران خضدار کے صدر حافظ حمیداللہ مینگل نے ملاقات میں تجاویز پیش کرتے ہوئے کہا کہ قومی شاہراہ پر واقع ہونے کی وجہ سے خضدار ایک مثالی تجارتی جنکشن ہے۔
انہوں نے زور دیا کہ نوجوانوں کے لیے ہنر مندی پروگرامز، ٹیکس میں سہولتیں اور کاروباری قرضوں کی فراہمی سے مقامی سطح پر روزگار کے نئے دروازے کھل سکتے ہیں۔
ڈپٹی کمشنر یاسر اقبال دشتی نے تاجروں کے مطالبات کو مثبت قرار دیتے ہوئے یقین دہانی کرائی کہ ضلعی انتظامیہ کاروباری برادری کے ساتھ مل کر خضدار کی تجارتی صلاحیت کو بھرپور طریقے سے بروئے کار لائے گی۔
Comments are closed.