نصیرآباد میں آٹے کی مہنگائی کے خلاف ضلعی انتظامیہ کی کارروائی، دکانداروں پر جرمانے

22

نصیرآباد، 03 اکتوبر :
ضلعی انتظامیہ نصیرآباد نے اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں استحکام کے لیے کمر کس لی۔ آٹے کی مصنوعی مہنگائی کے خلاف اسسٹنٹ کمشنر ڈیرہ مراد جمالی، بہادر خان کھوسہ کی نگرانی میں کارروائی کرتے ہوئے متعدد دکانداروں پر بھاری جرمانے عائد کیے گئے اور کئی کو سخت وارننگ دی گئی۔
ڈپٹی کمشنر منیر احمد خان کاکڑ نے واضح کیا کہ سرکاری نرخوں سے تجاوز کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔ شہریوں نے انتظامیہ کی اس کارروائی کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ ناجائز منافع خوروں کے خلاف مسلسل کارروائی عوام کو حقیقی ریلیف فراہم کرے گی۔

Comments are closed.