نوجوانوں کو عالمی چیلنجز سے آگاہی ضروری ہے، لسبیلہ یونیورسٹی میں بین الاقوامی تعلقات پر لیکچر کا انعقاد

22

لسبیلہ، 3 اکتوبر:
ڈپٹی کمشنر حمیرہ بلوچ نے کہا ہے کہ نوجوانوں کے لیے بین الاقوامی تعلقات اور سیاسیات میں تحقیق و تعلیم کو فروغ دینا وقت کی ضرورت ہے۔ وہ لسبیلہ یونیورسٹی میں “بین الاقوامی تعلقات کے نظریات” کے موضوع پر منعقدہ تین روزہ لیکچر کی اختتامی تقریب سے خطاب کر رہی تھیں۔
اس سیشن میں پروفیسر ڈاکٹر سید حسین شہید سہروردی نے طلبہ کو بین الاقوامی تعلقات کے مختلف پہلوؤں سے آگاہ کیا۔ تقریب کے اختتام پر وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر عبدالمالک ترین اور رجسٹرار ڈاکٹر بالاچ رشید نے بھی خطاب کیا جبکہ شریک طلبہ و طالبات کو اسناد تقسیم کی گئیں۔

Comments are closed.