اساتذہ اپنی ذمہ داریاں ایمانداری سے نبھائیں، غفلت برداشت نہیں کی جائے گی: ڈپٹی کمشنر زیارت
زیارت، 3 اکتوبر:
ڈپٹی کمشنر محمد ریاض خان داوڑ نے گورنمنٹ بوائز ہائی اسکول کوئس غربی کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے کلاس رومز اور حاضری رجسٹر کا معائنہ کیا۔ انہوں نے اساتذہ پر زور دیا کہ وہ دیانت داری اور لگن کے ساتھ نئی نسل کو تعلیم کے زیور سے آراستہ کریں۔
انہوں نے خبردار کیا کہ اپنی ذمہ داریوں سے غفلت برتنے والے اساتذہ کے خلاف کارروائی ہوگی۔ ڈی سی نے کہا کہ حکومت چاہتی ہے کہ ہر استاد کلاس روم میں اور ہر بچہ اسکول میں نظر آئے تاکہ معیاری تعلیم کو فروغ دیا جا سکے۔
Comments are closed.