منشیات اسمگلنگ کے خلاف اے این ایف کا کریک ڈاؤن

14

اسلام آباد، 3 اکتوبر
اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) نے ملک کے مختلف شہروں میں آٹھ کامیاب کارروائیوں کے دوران خاتون سمیت 9 ملزمان کو گرفتار کر لیا جبکہ 24.9 کلوگرام منشیات برآمد کی گئی جن کی مالیت 22 لاکھ روپے سے زائد ہے

اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر بحرین جانے والے مسافر کے سامان سے 1.476 کلوگرام آئس برآمد۔ ملزم گرفتار۔
نیشنل ہائی وے حیدرآباد کے قریب دو ملزمان سے 12 کلوگرام چرس برآمد۔
نیول انکرج ایکسپریس وے اسلام آباد پر گاڑی سے 4.8 کلوگرام چرس برآمد۔
انڈس ہائی وے کوہاٹ پر گاڑی سے 4 کلوگرام چرس برآمد۔
جی ٹی روڈ پشاور حاجی کیمپ کے قریب 1.2 کلوگرام چرس برآمد۔
جمالی پل کراچی میں ہوٹل کے قریب خاتون سمیت دو ملزمان سے 300 گرام آئس برآمد۔

انڈس چورنگی مین کورنگی روڈ کراچی میں ملزم سے 200 گرام آئس برآمد۔

انڈس ہائی وے کوہاٹ کے قریب پرانے ٹول پلازہ سے 1 کلوگرام چرس برآمد۔

تمام مقدمات انسداد منشیات ایکٹ 1997 کے تحت درج کر کے مزید تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔

— ترجمان، اینٹی نارکوٹکس فورس

Comments are closed.