ڈپٹی کمشنر جھل مگسی سید رحمت اللہ کی زیر صدارت اجلاس، پیدائش، نکاح اور وفات کی رجسٹریشن پر بریفنگ، صفائی و آگاہی پر زور

20

جھل مگسی، 2 اکتوبر 2025 (اسٹاف رپورٹر):
ڈپٹی کمشنر جھل مگسی سید رحمت اللہ کی زیر صدارت پیدائش، نکاح اور وفات کے سرٹیفکیٹس کے اجراء سے متعلقہ افسران کا اجلاس منعقد ہوا۔

اجلاس میں لوکل گورنمنٹ اور نادرا کے افسران نے شرکاء کو بریفنگ دیتے ہوئے قواعد و ضوابط اور عوامی آگاہی مہم کے حوالے سے تفصیلات فراہم کیں۔

ڈپٹی کمشنر سید رحمت اللہ نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ہدایت کی کہ سرٹیفکیٹس کے اجراء کے ساتھ عوام کو مکمل آگاہی فراہم کی جائے اور سرکاری طور پر مقررہ فیس سے زائد رقوم ہرگز وصول نہ کی جائیں۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ عوامی مسائل کے حل کیلئے ہر ممکن تعاون یقینی بنایا جائے گا۔

مزید برآں ڈپٹی کمشنر نے صفائی ستھرائی کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ جہاں ضرورت ہو وہاں کوڑا دان رکھے جائیں، تالابوں کی صفائی اور ڈی واٹرنگ پمپ کی فراہمی یقینی بنائی جائے تاکہ گندگی سے پیدا ہونے والی بیماریوں سے عوام کو محفوظ رکھا جا سکے۔

Comments are closed.