کوئٹہ: ڈپٹی کمشنر کا ترقیاتی منصوبوں کا معائنہ، بروقت تکمیل کی ہدایت
کوئٹہ، 2 اکتوبر 2025: ڈپٹی کمشنر کوئٹہ مہراللہ بادینی نے سی اینڈ ڈبلیو افسران کے ہمراہ شہر میں جاری ترقیاتی منصوبوں کا معائنہ کیا، جن میں نواں کلی تا عالمو چوک روڈ اور ایئرپورٹ روڈ کی تعمیر شامل ہے۔
انہوں نے ہدایت دی کہ ٹریفک مسائل کے پیش نظر منصوبوں کو ہنگامی بنیادوں پر مکمل کیا جائے تاکہ شہریوں کو ریلیف مل سکے۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ منصوبوں کی بروقت تکمیل سے شہر کی خوبصورتی میں اضافہ ہوگا اور کوئٹہ جدید شہروں کی صف میں شامل ہوگا۔
Comments are closed.