سکردو: ٹریفک ویک 6 اکتوبر سے منانے کا فیصلہ، خصوصی آگاہی مہم اور کریک ڈاؤن
سکردو، 2 اکتوبر . کمشنر بلتستان ڈویژن کمال خان کی زیر صدارت ایک اہم اجلاس کمشنر آفس میں منعقد ہوا، جس میں ڈی آئی جی بلتستان رینج، ڈپٹی کمشنر
سکردو، ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز بلتستان، ڈپٹی ڈائریکٹر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن، ڈائریکٹر جنرل ایس ڈی اے سمیت دیگر سرکاری افسران نے شرکت کی۔
اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ 6 اکتوبر 2025 سے ضلع سکردو میں ٹریفک ویک منایا جائے گا۔ اس موقع پر تعلیمی اداروں میں آگاہی سیشنز کا انعقاد کیا جائے گا، جبکہ لمبے روٹس پر سفر کرنے والے ڈرائیورز کے لیے محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن اور ٹریفک پولیس کی مشترکہ نگرانی میں خصوصی آگاہی نشستیں بھی ہوں گی۔
مزید برآں ٹریفک قوانین پر سختی سے عملدرآمد کے لیے ایک خصوصی مہم بھی چلائی جائے گی، جس کے تحت سیاہ شیشوں، جعلی نمبر پلیٹس اور فینسی لائٹس والی گاڑیوں کے خلاف مؤثر کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
Comments are closed.