نیپا کوئٹہ میں شہداء کے نام سے آڈیٹوریم اور ہاسٹل تعمیر ہوں گے: وزیراعلیٰ بلوچستان

17

کوئٹہ (پریس ریلیز) وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف پبلک ایڈمنسٹریشن (نیپا) کوئٹہ میں جدید سہولیات پر مشتمل آڈیٹوریم اور ہاسٹل کی تعمیر کا اعلان کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ آڈیٹوریم کو شہید منصور کاکڑ جبکہ ہاسٹل کو شہید پروفیسر مظفر حسین جمالی کے نام سے منسوب کیا جائے گا تاکہ ان کی گراں قدر خدمات اور قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھا جا سکے۔

وزیراعلیٰ نے کہا کہ نیپا جیسے اداروں کی ترقی اور جدید سہولیات کی فراہمی سے نہ صرف افسران کی استعداد کار میں اضافہ ہوگا بلکہ یہ نوجوانوں کے لیے بھی ایک عملی مثال قائم کرے گا۔ انہوں نے واضح کیا کہ حکومت بلوچستان اپنے شہداء کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کے لیے عملی اقدامات جاری رکھے ہوئے ہے اور ان کے نام کو زندہ رکھنے کے لیے تعمیری منصوبے شروع کیے جا رہے ہیں۔

Comments are closed.