بلوچستان واٹر اینڈ سینیٹیشن پلان 2025-2035 کا آغاز، افتتاح صوبائی وزیر پی ایچ ای سردار عبدالرحمن کھیتران نے کیا

18

کوئٹہ، 2 اکتوبر (خصوصی نامہ نگار):
محکمہ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ (پی ایچ ای)، لوکل گورنمنٹ (LGRD)، محکمہ ماحولیاتی تبدیلی اور یونیسیف کے اشتراک سے بلوچستان سی آر واٹر، سینیٹیشن اور حفظان صحت (WASH) سیکٹر پلان 2025-2035 کی افتتاحی تقریب کوئٹہ میں منعقد ہوئی۔

صوبائی وزیر پی ایچ ای سردار عبدالرحمن کھیتران نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان میں صاف پانی، بہتر صفائی اور ماحولیاتی تحفظ حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے کہا کہ دور دراز علاقوں میں خواتین اور بچوں کو پانی تک رسائی سب سے بڑا مسئلہ ہے، جسے اس منصوبے کے ذریعے حل کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ واٹر اینڈ سینیٹیشن پلان کمزور اور محروم طبقات کے لیے مساوی سہولت فراہم کرے گا اور حکومت بلوچستان اس منصوبے میں کمیونٹی اور تمام شراکت داروں کو شامل کرے گی۔

صوبائی وزیر نے مزید کہا کہ خواتین اور بچوں کے بہتر مستقبل کے لیے عملی اقدامات جاری ہیں، جبکہ ترقیاتی شراکت داروں اور اداروں کا تعاون منصوبے کی کامیابی کی ضمانت ہے۔

آخر میں سردار عبدالرحمن کھیتران نے یونیسف کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان کے اہم ترین منصوبے میں یونیسیف کی شراکت انتہائی قابلِ تحسین ہے۔

Comments are closed.