بلوچستان اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے صحت کا اجلاس، پرنس فہد اسپتال دالبندین بل 2025 پر غور

17

کوئٹہ، 2 اکتوبر (پریس ریلیز):
بلوچستان اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے صحت کا اجلاس چیئرمین ڈاکٹر محمد نواز کبزئی کی صدارت میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں اراکین کمیٹی ڈاکٹر ربابہ خان بلیدی، محمد صمد گورگیج، غلام دستگیر بادینی، میر زابد علی ریکی، سیکرٹری اسمبلی طاہر شاہ کاکڑ، سیکرٹری صحت مجیب الرحمن پانیزئی اور اسپیشل سیکرٹری اسمبلی عبدالرحمٰن شریک ہوئے۔

اجلاس کے آغاز میں ڈاکٹر شاکو مینگل نے کمیٹی کو تفصیلی بریفنگ دی۔ اجلاس میں پرنس فہد اسپتال دالبندین بل 2025ء پر غور کیا گیا۔ اس بل کا مقصد دالبندین کے سرکاری اسپتال کو خودمختاری دینا ہے تاکہ انتظام و انصرام مزید مؤثر بنایا جا سکے اور مقامی عوام کو جدید طبی سہولیات ان کی دہلیز پر فراہم ہوں۔

چیئرمین کمیٹی ڈاکٹر محمد نواز کبزئی نے کہا کہ صوبائی حکومت بلوچستان کے ہر شہری کو صحت کی سہولتیں فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہے اور یہ بل اسی وژن کی عکاسی کرتا ہے۔ کمیٹی نے اپنی سفارشات دے دی ہیں اور طے پایا کہ بل آئندہ اجلاس میں ایوان کے سامنے پیش کیا جائے گا۔

اجلاس میں اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ پرنس فہد اسپتال دالبندین بل 2025ء صوبے کے پسماندہ اور دور افتادہ علاقوں کے عوام کے لیے صحت کی سہولیات کی فراہمی میں ایک انقلابی قدم ہے، جو صوبائی حکومت کے اس عزم کو اجاگر کرتا ہے کہ ہر شہری کو مساوی اور معیاری طبی سہولتیں فراہم کی جائیں۔

Comments are closed.