صوبائی محتسب سندھ کی زیر صدارت اجلاس، عوامی شکایات کے فوری حل پر زور
کراچی (یکم اکتوبر 2025) صوبائی محتسب سندھ محمد سہیل راجپوت کی زیر صدارت مشیران اور ریجنل ڈائریکٹرز کا اجلاس صوبائی محتسب دفتر میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں عوامی شکایات کے حل اور دفاتر پر اعتماد بڑھانے پر زور دیا گیا۔
محمد سہیل راجپوت نے ہدایت دی کہ تمام ریجنل ڈائریکٹرز آگاہی کے لیے سیمینارز اور کھلی کچہریاں منعقد کریں تاکہ عوام کو ریلیف فوری فراہم کیا جا سکے۔
Comments are closed.