سندھ حکومت کی منظوری، 35ویں نیشنل گیمز کے ٹرائلز کا آغاز

19

کراچی (یکم اکتوبر 2025) صوبائی وزیر کھیل سندھ سردار محمد بخش مہر کی زیر صدارت اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ 35ویں نیشنل گیمز کے لیے کھلاڑیوں کے ٹرائلز آج سے شروع ہوں گے۔
نیشنل گیمز 6 سے 13 دسمبر تک کراچی میں ہوں گے، جن میں 32 کھیلوں کے مقابلوں میں 9 ہزار سے زائد کھلاڑی حصہ لیں گے۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ ٹرائلز سندھ کے تمام ڈویژنوں میں 20 اکتوبر تک جاری رہیں گے جبکہ فائنل ٹرائلز کراچی میں ہوں گے۔ وزیر کھیل نے یقین دلایا کہ تمام ٹرائلز میرٹ پر ہوں گے اور افتتاحی تقریب شایان شان انداز میں منعقد کی جائے گی۔

Comments are closed.