سندھ حکومت نے منصوبوں کی نگرانی کے لیے جدید ڈیٹا سینٹر قائم کردیا
کراچی (یکم اکتوبر 2025) صوبائی وزیر پلاننگ اینڈ ڈولپمنٹ سندھ جام خان شورو کی زیر صدارت سندھ سیکریٹریٹ میں ایجوکیشن سیکٹر سے متعلق اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں چیئرمین پی اینڈ ڈی نجم احمد شاہ، سیکریٹری تعلیم زاہد عباسی اور دیگر اعلیٰ افسران شریک ہوئے۔
اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ تعلیمی منصوبوں کو بروقت مکمل کیا جائے گا۔ صوبائی وزیر نے بتایا کہ منصوبوں کے بار بار دہرائے جانے سے بچنے کے لیے جدید ڈیٹا سینٹر قائم کیا گیا ہے، جہاں مصنوعی ذہانت (AI) کے ذریعے منصوبوں کی مؤثر نگرانی کی جائے گی۔ مزید کہا گیا کہ ہر شعبۂ تعلیم سے الگ الگ ملاقاتیں کرکے منصوبوں کا تفصیلی جائزہ لیا جائے گا۔
Comments are closed.